کراچی: لارڈز کے میدان میں قومی ٹیم کی تاریخی فتح نے جہاں عوام کے جذبات کو جوش و خروش سے بھردیا ہے وہیں شوبزکی دنیا کے لوگ بھی اس جنون سے دور نہ رہ سکے۔
معروف ٹی وی اداکارعدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پرایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں انہوں نے قومی ٹیم کو انتہائی دلچسپ انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ویڈیو کا دورانیہ 29 سیکنڈ ہے جس میں عدنان صدیقی نے انتہائی دلچسپ اندازمیں ’پریس اپ‘ لگا کر قومی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ یہ ویڈیو آرمی چیف جنرل راحیل شریف، قومی ٹیم کے کہتان مصباح الحق، پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان کے لیے ہے۔
بیس برس بعد پاکستان کی تاریخی فتح
گزشتہ روزلارڈز میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم نے میزبان انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دے کر بیس برس بعد تاریخی کامیابی حاصل تھی۔
یاد رہے کہ لارڈز کے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کی سرزمین پر یہ بیس سال بعد اورمصباح الحق کی کپتانی میں 21 ویں فتح ہے۔
Fair play to @TheRealPCB who played some excellent cricket and good celebrations too. #EngvPak https://t.co/czkHg2bFsu
— England Cricket (@englandcricket) July 17, 2016
فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم نے مصباح الحق کے انداز میں ملٹری ٹرینرز کو پریس اپ لگا کرخراجِ تحسین پیش کیا تھا، اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان مصباح نے اپنی سنچری مکمل ہونے پر میدان میں اپنی فٹنس کا مظاہرہ کیا تھا۔