تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

’تنازع سے کچھ اچھا حاصل ہوگیا‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بالآخر ویریفائیڈ ہوگیا۔

گزشتہ سال اکتوبر میں اداکار عدنان صدیقی جن کے اس وقت ٹوئٹر پر 98 ہزار سے زائد فالورز تھے، اپنا اکاؤنٹ ویریفائیڈ نہ ہونے پر اداکار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے شکوے کا اظہار کیا تھا۔

تاہم اب عدنان صدیقی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ویریفائڈ ہوگیا جس کے بعد انہیں بلو ٹک بھی مل گیا۔

اکاؤنٹ ویریفائڈ ہونے کے بعد عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ’اس تنازعہ سے کچھ اچھا حاصل ہوا جس میں مجھے زبردستی گھسیٹا گیا ٹوئٹر نے آخرکار میرے وجود کو مان لیا اور میرے اکاؤنٹ کو ویرفائیڈ کردیا’۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عدنان صدیقی نے لندن میں مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے ملاقات کی تھی جس کے بعد یہ خبریں گردش کررہی تھیں کے اداکار نے لیگی پارٹی میں شمولیت حاصل کرلی ہے۔تاہم انہوں نے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی تھی۔

یاد رہے کہ عدنان صدیقی اب ٹوئٹر پر ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد فالورز ہیں۔

Comments