تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کتا سمجھ کر پالا جانے والا جانور بعد میں کیا نکلا؟ مالک خوفزدہ

شنگھائی : چین میں ایک شخص پالنے کیلئے کتے کا بچہ گھر لایا لیکن کچھ دن بعد معلوم ہوا کہ وہ کتا نہیں بلکہ کوئی اور جانور ہے جسے دیکھ کر اس پر حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے رہائشی شخص نے اپنی تنہائی دور کرنے کیلئے ایک کتا پالا لیکن کچھ دنوں کے بعد اس کے ساتھ ایسا انکشاف ہوا جس کو جان کر وہ دنگ رہ گیا کیونکہ جس کو اس نے کتا سمجھ کر پالا تھا دراصل میں وہ کتا نہیں بلکہ ایک چوہا تھا۔

مذکورہ شخص نے اس واقعے کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ اس چوہے کا حلیہ ہوبہو کتے جیسا ہے، اس چوہے کو دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے اور انہوں نے دلچسپ کمنٹس کیے۔

چینی میڈیا کے مطابق پریشانی اس وقت شروع ہوئی جب یہ شخص اپنے دوست کے پاس ایک گاؤں میں گیا، جہاں اس نے گھر کے باہر ایک کالے رنگ کا کتا دیکھا ۔

وہ اس کو کتا سمجھ کر اپنے گھر لے آیا ، لیکن اس وقت کچھ اندھیرا تھا، جس سے پتہ نہیں چل پایا کہ یہ ایک چوہا ہے یا کتا۔ بعد میں پتہ چلنے پر اس کے دوست نے معافی بھی مانگی۔

اس شخص نے سوشل میڈیا پر اس چوہے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ دنوں تک جب اس نے اس کو اپنے گھر پر رکھا تو دیکھا کہ وہ کتوں کی طرح نہیں بھاگ رہا ہے اور نہ ہی اس کے بال بھی کتوں کی طرح نکل رہے ہیں ۔

بعد ازاں اس شخص نے سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو پوسٹ کرکے صارفین سے اس کو پہچاننے کی اپیل کی۔ جس کے بعد صارفین نے جلد ہی اس کی شناخت کرلی اور بتایا کہ جس کو آپ کتا سمجھ رہے ہیں وہ ایک بمبو ریٹ ہے جو کہ صرف بانس کھاتا ہے اور یہ بمبو ریٹ صرف چین میں ہی پایا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -