جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

پی آئی اے کے نئے سی ای او کیلیے اشتہار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (س ای او) کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا۔

ارشد ملک کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد اپریل 2022 سے عہدہ خالی ہے۔ ادارے کو 8 ماہ سے قائم مقام سی ای او چلا رہے ہیں۔ عامر حیات بطور قائم مقام سی ای او پی آئی اے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سی ای او پی آئی اے کے لیے ایوی ایشن یا انجینئرنگ ميں 16 سالہ تعلیمی قابلیت درکار ہے۔ پروفیشنل اکاؤنٹنٹ باڈی کارکن، ایم بی اے یا پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کی ڈگری لازمی ہے۔

سی ای او کے لیے ہوا بازی کے شعبے میں 20 سال کا کام کرنے کا تجربہ لازمی ہے۔ کسی بھی ہوا بازی شعبے میں 10 سال کا سینئر مینجمنٹ پوزیشن پر کام کا تجربہ بھی مانگا گیا ہے۔

سی ای او پی آئی اے کے عہدے کے لیے عمر کی حد 45 سے 65 سال رکھی گئی ہے ۔ ایئرلائن کے سی ای او کی تقرری 3 سالہ کنٹریکٹ پر ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں