پیر, جون 3, 2024
اشتہار

وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل آفس میں تعیناتی کو مذاق بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل آفس میں تعیناتی کومذاق بنا دیا، صدر کی منظوری کے 14 روز گزرنے کے باوجود وزارت قانون نے ایڈووکیٹ منصور اعوان کی تقریری کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ منصور اعوان کے بطور اٹارنی جنرل کے نوٹی فکیشن جاری کرنے کا معاملہ تاخیر کا شکار ہے۔

وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل آفس میں تعیناتی کومذاق بنا دیا، 23دسمبر کو صدر نے ایڈووکیٹ منصور اعوان کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کی منظوری دی

- Advertisement -

صدر کی منظوری کے 14 روز گزرنے کے باوجود وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری نہ کیا ، صدر نے اشتراوصاف کے استعفے کے بعد منصوراعوان کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ اشتر اوصاف نے 12 اکتوبر کو اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور مستعفی ہونے کی وجہ اپنی خرابی صحت کو قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں