اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’اے دل‘ میں کبیر اور ثنا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
ڈرامہ سیریل ’اے دل‘ کی پہلی قسط آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی جس کی کاسٹ میں کومل میر، اذان سمیع خان، حنا چوہدری، محمود اسلم، ثانیہ سعید، سلمیٰ حسن، صبا حمید، سعد قریشی، گوہر رشید، رائما خان، فضیلہ لاشاری، فاطمہ گوہر ودیگر شامل ہیں۔
اے دل کی ہدایت کاری کے فرائض احمد بھٹی نے انجام دیے ہیں جبکہ کہانی مصباح نوشین نے لکھی ہے۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ثنا کی شادی کبیر سے ہوجاتی ہے لیکن وہ روہام (اذان سمیع خان) سے محبت کرتی ہیں جبکہ روہام کی شادی ملیحہ (کومل میر) سے کردی جاتی ہے۔
اب کبیر ثنا کو لے کر بیرون ملک چلے گئے ہیں اور انہیں ان کا والدہ سے بات کرنا بھی پسند نہیں۔
تاہم کبیر ثنا سے سوال کرتے ہیں کہ تم اداس کیوں اس شادی سے خوش تو ہو جس پر ثنا ہاں میں جواب دیتی ہیں۔
کیا کبیر سچائی جاننے کے بعد ثنا کو چھوڑ دیں گے؟ کیا ملیحہ اور روہام اس رشتے کو نبھا پائیں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر بدھ اور جمعرات کی رات 8 بجے ’اے دل‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔