بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

ایمنڈ کا عماد یوسف پرعائد سنگین دفعات پر تشویش کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اے آر وائی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ عماد یوسف پر عائد سنگین دفعات پر ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرزاینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایمںڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ اے آر وائی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ عماد یوسف پرسنگین دفعات پرتشویش ہے اور ان پر عائد سنگین دفعات ناقابل برداشت ہیں۔

ایمنڈ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کسی رہنما کےبیان پر چینل سے وابستہ افراد کیخلاف مقدمے  ہونا سوالیہ نشان ہے اور مقدمےمیں عمرقید یا سزائے موت کی دفعہ شامل کرنا فاشزم ہے۔

- Advertisement -

ایمنڈ اعلامیہ میں کہا گیا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، مگر قانون کی آڑ میں غیرقانونی ہتھکنڈے بدنیتی کامظہرہے،ایسےہتھکنڈے آزادی اظہار رائےسلب کرنے اور زباں بندی کی کوشش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عماد یوسف عدالت میں اپنا مؤقف پیش کریں، دفعات عدالت ختم کرسکتی ہے، رانا ثنااللہ

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرزاینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے مطالبہ کیا کہ عماد یوسف کو تحقیقات میں شامل ہونے کا پورا موقع دیاجائے،مقدمے کی تحقیقات پر صحافی تنظیموں کو اعتماد میں لیا جائے۔

ایمنڈ نے عماد یوسف کے معاملے پر دیگر صحافی تنظیموں کے شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں قانون کا غلط استعمال ثابت ہونے پر ذمہ دار ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں