تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

ایرو ناٹیکل چارجز کی مد میں سی اے اے کو اربوں روپے کا نقصان

کراچی : عالمی پروازوں کی بندش کے معاملہ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایرو ناٹیکل چارجز کی مد میں اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی پروازوں کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایرو ناٹیکل چارجز کی مد میں یومیہ ڈھائی سو ملین روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق مجموعی طور پر سی اے اے کا خسارہ 10ارب 5کروڑ روپے سے زائد تجاوز کرگیا۔

رواں ماہ یومیہ اندازے کے مطابق 67کروڑ 50لاکھ سے زائد روپے نقصان ہوا، سی اے اے کو نقصان بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے ایرو ناٹیکل چارجز کی مد میں ہوا۔

سینئر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے کو عالمی پروازوں کی بحالی تک مزید ڈھائی ارب روپے سے زائد کا ہر ہفتے نقصان کا سامنا ہے، اوور فلائنگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

یومیہ ایک ہزار سے زائد پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتی تھیں جو 22فیصد پر آگئی ہیں، اوور فلائنگ سے گزرنے والی فی کس فلائٹ پر ایک ہزار ڈالر کا نقصان ہورہا ہے، دنیا بھر میں90فیصد جہاز گراؤنڈ ہوگئے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق مارچ کے 15دنوں کے دوران کل خسارہ 59 کروڑ 89لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوا تھا،16مارچ سے 31مارچ تک سی اے اے کو کل 3ارب ایک کروڑ نوے لاکھ 40ہزار روپے خسارہ ہوا تھا۔

Comments

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں