بلوچستان میں دہشت گردوں کے جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا آپے سے باہر ہوگیا اور مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ را اور کالعدم تنظیم بی ایل اے کے پیغامات پھیلا نے میں مصروف ہے، بھارتی چینلز نے حملے کی بی ایل اے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی خبردی جسے بھارتی اکاؤنٹس نے پھیلایا۔
جعفر ایکسپریس حملہ، یرغمالی مسافروں کیساتھ خودکش بمبار بیٹھے ہونے کا انکشاف
بھارتی چینلز حسبِ روایت اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) سے بنی ویڈیوز، تصاویر کا سہارا لیکر پروپیگنڈا کررہے ہیں، حملے کی جعلی ویڈیو بھارتی اور مخصوص جماعت کے اکاؤنٹس پر جاری کی گئی جو 2022 کی ایک فلم کی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کے بے بنیاد پروپیگنڈے کیساتھ مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس بھی حصہ لے رہے ہیں اور مخصوص سیاسی جماعت، بھارتی میڈیا ریسکیو آپریشن میں مصروف افواجِ پاکستان کیخلاف زہر اگل رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں منگل کو مسلح افراد نے ایک مسافر ٹرین پر فائرنگ کی، اور پھر ٹرین کو مسافروں سمیت یرغمال بنا لیا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 104 مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جب کہ 16 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔