جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

غیرقانونی افغان شہریوں کی واپسی، افغان حکام نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : افغان حکام نے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ، پولیس اور افغان کمشنریٹ کے افسران کی ملاقات ہوئی ، افغان سفارتخانے کے حکام کو غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے ٹی او آرز سے آگاہ کیا گیا۔

افغان حکام نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی پر اتفاق کیا۔

پاکستانی حکام نے مرضی سے واپس جانے والوں کو سہولت دینے اور گرفتارافغان شہریوں کا ڈیٹا سفارتخانے سے شیئر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے یاد رہے نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے لیے یکم نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی اور کہا تھا کہ وہ ملک چھوڑ دیں ورنہ ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس بھی تشکیل دی گئی ہے جو غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائی کرے گی۔ "پاکستان واحد ملک ہے جو بغیر پاسپورٹ کے بھی لوگوں کو داخلے کی اجازت دیتا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے اثاثے ضبط کر لیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں