افغانستان کرکٹ بورڈ نے مایہ ناز اسپنر راشد خان کو رواں سال یو اے ای میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کپتان مقرر کر دیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر موجود راشد خان دوسری بار ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
اس سے قبل 2018-19 میں انہیں قیادت سونپی گئی تھی اور کچھ عرصے بعد انہوں نے یہ کہہ کر کپتانی سے دستبرداری اختیار کی تھی کہ اس ذمہ داری کی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔
بورڈ نے ایک بار پھر ان پر اپنے مکمل اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی کپ کے لیے ٹیم کی قیادت سونپی ہے اور ان کا سب سے بڑا چیلنج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہو گا۔
I’m a great believer that a captain is as good as his team. It is Afghanistan 🇦🇫 that gave me the name RASHID KHAN & it is my duty now to serve my country & my team. Thank you @ACBofficials for the trust & believing in me. It is a dream journey & my fans support will be the key.
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) July 6, 2021
راشد خان نے کپتانی ملنے پر ردعمل میں بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر بھرپور بھروسے اور اعتماد نے ان کا حوصلہ بڑھایا ہے ملک اور ٹیم کے لیے کھیلنا میری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
بورڈ نے مڈل آرڈر بیٹسمین نجیب اللہ زردان کو نائب کپتان مقرر کیا ہے۔