جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

افغان قونصلرجنرل کی سانحہ مچھ میں جاں بحق 3 افراد کی میتیں افغانستان بھیجنے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : افغان قونصلرجنرل نے حکومت پاکستان سے مچھ دہشت گردحملے میں جاں بحق 3 افراد کی میتیں افغانستان بھیجنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا مچھ حملےمیں ملوث دہشت گرددونوں ممالک کےمشترکہ دشمن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان قونصلرجنرل نے وزارت خارجہ کوخط لکھا ، جس میں کہا کہ مچھ دہشت گردحملےمیں جاں بحق ہونےوالوں میں سے7اافغانی تھے، جاں بحق 3 افراد کے لواحقین نے میتیں افغانستان بھیجنے کی درخواست کی ہے۔

خط میں حکومت پاکستان سے چمن علی ولدنذیربیک،عزیزولدرضاقلی اور نسیم ولدعبدالرحیم کی میتیں چمن بارڈرسے افغانستان بھیجنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا مچھ حملےمیں ملوث دہشت گرد دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بلوچستان کے علاقے مچھ نامعلوم دہشت گردوں نے ڈیرے میں سوئے 11 کان کنوں کو پہلے یرغمال بنایا، پھر ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کردیا تھا، جاں بحق کان کنوں کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات شبلی فراز سمیت سیاسی ومذہبی شخصیات نے مچھ میں دہشت گردوں کے بزدلانہ وار کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے سانحہ مچھ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا اور مقدمے میں 302 اور 324 کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں