پیر, جون 3, 2024
اشتہار

کراچی : پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے افغان ڈکیتوں کا تعلق وائٹ کرولا گینگ سے نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے افغان ڈکیتوں کا تعلق وائٹ کرولاگینگ سےنکلا ، ملزمان کی واردات کے وقت آنےکی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹرالیون بی میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے افغان ڈکیتوں کا تعلق وائٹ کرولاگینگ سےنکلا۔

سینٹرل پولیس نے ملزمان کے فنگر پرنٹ سے کرائم ریکارڈ حاصل کرلیا، مارے گئے مزید ملزمان کی شناخت عبداللہ، پایندہ محمد ،عمران اور جان محمد شامل ہیں

- Advertisement -

ملزمان کی واردات کے وقت آنےکی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں رات 4بجکر 12 منٹ پرسفید گاڑ ی کو سڑک پردیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ سفید کرولا میں آنے والےملزمان گھرمیں داخل ہو رہے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے مذید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کراچی میں پولیس نےبروقت کارروائی کرتے ہوئے نیوکراچی سیکٹر الیون بی کےایک مکان میں ڈکیتی میں مصروف پانچ ڈاکو ہلاک کردیئے تھے جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہوگئے تھے۔

اہلخانہ کے مطابق سات ملزمان کھڑکی توڑکرگھرمیں داخل ہوئے اورگھر میں موجود افرادکویرغمال بناکرلوٹ مارکی، ملزمان کے دو ساتھی لوٹے گئے زیورات موبائل فون لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیا لے کر فرارہوگئے۔

ہلاک ڈاکووں کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہو سامان برآمد کر لیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں