تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان 1500 قیدیوں کی رہائی کا تبادلہ

کابل : افغانستان کی حکومت اور طالبان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کرنے کے بعد 1500 قیدیوں کو رہا کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے تین روزہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد پانچ سو طالبان قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا جبکہ طالبان نے 1 ہزار سرکاری قیدیوں کو رہا کیا۔

اشرف غنی نے عید کی مناسبت سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیاکہ یہ قیدی اس فہرست میں شامل نہیں ہیں جو طالبان نے افغان حکومت کو فراہم کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں شامل قیدیوں کو آئندہ چند روز میں رہا کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 9 طالبان ہلاک

یاد رہے کہ ایک روز قبل افغان طالبان نے ’افغان امن معاہدے‘ کے تحت اور اپنے وعدے کے مطابق ایک ہزار سرکاری قیدیوں کو رہا کیا۔

طالبان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’قیدیوں کی رہائی کا مقصد افغانستان کے مسائل کو پر امن طریقے سے حل کرنا ہے جس کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -