جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

وزیرِ اعظم عمران خان کو افغان صدر اشرف غنی کا فون

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کو افغان صدر اشرف غنی نے فون کیا، ٹیلی فونک گفتگو میں افغان صدر نے زلمے خلیل زاد سے ہونے والی بات چیت پر اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو فون کر کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ہونے والی بات چیت پر اعتماد میں لیا۔

[bs-quote quote=”امریکی نمائندۂ خصوصی کی پاکستانی حکام سے بات چیت پر تبادلۂ خیال” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان صدر نے مفاہمتی عمل میں پاکستان کی سہولت کاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکی نمائندۂ خصوصی کی پاکستانی حکام سے بات چیت پر تبادلۂ خیال کیا گیا، وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں مثبت کردار جاری رکھے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان افغان فریقین کے درمیان مذاکرات کے لیے کوشاں ہے، مسئلے کا بہتر حل افغان فریقین میں مصالحت اور مذاکرات ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر کے افغان مفاہمتی عمل کے لیے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچے تھے، دورے کے دوران انھوں نے اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں:  آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات، افغان امن اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

زلمے خیل زاد کی سربراہی میں امریکی وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی، جس میں افغان امریکی مشن کے سربراہ جنرل اوسٹن، امریکی صدر کی نائب معاون لیزا کرسٹن، امریکی ناظم الامور و دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں علاقائی صورتِ حال بالخصوص افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی، امریکی وفد نے امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور آپریشن ردّ الفساد میں پاک فوج کی کام یاب کوششوں کی تعریف کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں