تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

امریکی فوجی انخلا کی نئی تاریخ، افغان صدر نے خاموشی توڑ دی

کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے امریکی صدر کے فوجی انخلا کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

افغانستان کی سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن کی جانب سے امریکی فوج کے انخلا کی نئی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد افغان صدر نے امریکی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

افغان صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’اشرف غنی کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ٹیلی فون پر بات ہوئی، جس میں افغانستان سے فوجی انخلا اور موجودہ صورت حال پر گفتگو کی گئی‘۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے فوجی انخلا، امریکی صدر نے نئی تاریخ کا اعلان کردیا

افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ’افغانستان امریکی حکومت کےفیصلےکا احترام کرتا ہے، امریکی فوج کے انخلا کو یقینی بنانےکیلئے امریکی صدر کے  ساتھ مل کرکام کریں گے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’افغانستان میں امن عمل کیلئے امریکا نیٹو افواج کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے، غیر ملکی افواج کے انخلا سے صورت حال پر بہتر ہوگی کیونکہ اب افغانستان کے قابل فخر سیکیورٹی ادارے عوام کے دفاع کی اہلیت رکھتےہیں‘۔

Comments