اشتہار

افغانستان کے روحانی پیشوا ’صوفی بابا‘ بھارت میں قتل

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان سے تعلق رکھنے والے معروف روحانی پیشوا صوفی بابا کو بھارت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے علاقے ناشک میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے 35 سالہ صوفی بابا کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔

مقتول روحانی پیشوا کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے اور وہ صوفی بابا کے نام سے جانے جاتے تھے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ منگل کی شام کو پیش آیا جس میں مرنے والے کی شناخت خواجہ سید چشتی کے نام سے ہوئی ہے جو افغانستان کا ایک روحانی پیشوا تھے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے مقتول کے ہاتھوں اور سر میں گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں