تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بڑی پیش رفت، افغان طالبان کا سیاسی کمیشن آج پاکستان پہنچےگا

اسلام آباد: افغان امن عمل میں مزید پیش رفت کے لئے افغان طالبان کا سیاسی کمیشن وفد آج پاکستان پہنچےگا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان کا سیاسی کمیشن وفد آج پاکستان پہنچےگا، وفدکی قیادت ملاعبدالغنی برادرکریں گے، وفد کا یہ دورہ تین روز پر مشتمل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کرےگا، دورے کا مقصد افغان امن عمل کےحوالےسے صورتحال کا جائزہ لینا ہے، پاکستان پر عزم ہے کہ افغانستان کی سپورٹ جاری رکھےگا۔

دوسری جانب افغان میڈیا نے بھی طالبان پولیٹیکل کمیشن کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان کا وفد آج سے اٹھارہ دسمبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا، افغان طالبان کا وفد وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرے گا۔واضح رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی تھی، زلمے خلیل زاد نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اس موقع پر افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن ملر بھی موجود تھے۔

آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے افغانستان میں استحکام کے لیے آر ایس ایم کے کردار کی تعریف کی۔

پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، دوسری جانب زلمے خلیل زاد کی خطے میں فروغ امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

Comments

- Advertisement -