تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکی انخلا کے چند گھنٹوں بعد افغان طالبان کے ترجمان کا تاجروں سے بڑا مطالبہ

کابل:  افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی اور غیر ملکی انخلا کے بعد تاجروں سے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے انخلا کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تاجروں کو مکمل تحفظ اور مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اُن سے سرمایہ کاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’تاجروں ،سرمایہ کاروں کو اقتصادی مسائل کے حل میں شامل ہوناچاہیے،  نئی حکومت غیرملکیوں کو بھی افغانستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کی کوشش کرے گی‘۔

مزید پڑھیں: طالبان رہنما کا انٹرویو کرنے والی خاتون صحافی نے افغانستان چھوڑ دیا

یہ بھی پڑھیں: کابل ایئرپورٹ پر ایئرٹریفک کنٹرول کا نظام معطل، افغان حکام کا نوٹم جاری

اسے بھی پڑھیں: امریکی فوج نکلنے کے بعد کابل میں طالبان کا جشن

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ’ افغانستان کے تمام شہریوں کو معاف کرچکے ہیں، ملک کی کی تعمیر و ترقی کیلئے سب کو مل کر  کردار ادا کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ کل بیس برس بعد کابل سے امریکی فوج کا مکمل انخلا ہوا، غیرملکی افواج کے جانے کے بعد کابل سمیت افغانستان کے دیگر علاقوں میں جشن منایا گیا اور علاقے ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھے جبکہ آتشبازی سے آسمان روشن بھی ہوا۔

Comments

- Advertisement -