پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

افغان طالبان کی جانب سے پاکستان اور داعش کا گٹھ جوڑ دکھانے کی بھونڈی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

افغان طالبان نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے اپنی عوام کو داعش سے قتل کراکر سیاسی فوائد حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاکستان اور داعش کا گٹھ جوڑ دکھانے کی بھونڈی کوشش کی گئی، 12 ربیع الاول کے موقع پر پاکستان کے مختلف مقامات پر سفاکانہ حملے کیے گئے، جس پر افغانستان نے حملوں کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کی بجائے پاکستان پرالزام لگادیا۔

الزام افغان عبوری حکومت کے قریب سمجھے جانیوالے ٹوئٹر اکاؤنٹ ”المرساد“سے لگایا گیا کہ پاکستان نے اپنی عوام کو داعش سے قتل کراکر سیاسی فوائد حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

افغان طالبان کی جانب سے الزام میں دعویٰ کیا گیا کہ افغان عبوری حکومت نے داعش کی کارروائیوں سے متعلق معلومات شیئر کی تھیں، معلومات پاکستان اور ایران سے شیئر کی گئیں تھیں۔

افغان طالبان نے 2021 میں بگرام جیل سے داعش کےسیکڑوں جنگجوؤں کو رہا کیا تھا ، اس اقدام سے داعش کا افغانستان میں کمزور انتظامی ڈھانچہ پھر سے مضبوط ہوگیا ہے۔

افغان صوبوں ننگرہار،کنڑاورنورستان سے پاکستان میں دہشت گردی ہوتی ہے، پاکستان آرمی نے داعش کے خلاف اپنی سرزمین پر سینکڑوں آپریشن کئے ، اب افغانستان کوچاہئے کہ الزام تراشی کے بجائے دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کرے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں