اشتہار

افغانستان، خواتین ججز کی گاڑی پر حملہ، دو جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں مسلح افراد نے خاتون ججز کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے قلعہ فتح میں اتوار کے روز نامعلوم مسلح افراد نے خواتین ججز کی گاڑی پر  حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دو خواتین جج موقع پر ہی جاں بحق ہوئیں جبکہ دو شدید زخمی ہے۔ متاثرہ خواتین کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

کابل پولیس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خواتین ججز کی گاڑی قلعہ فتح کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ اسی دوران مسلح افراد نے گاڑی کا گھیراؤ کیا اور اُسے روک کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

مزید پڑھیں: افغانستان دھماکا، انسداد کرونا ٹیم کے پانچ اراکین جاں بحق

گاڑی میں چارخواتین ججز موجود تھیں، آگے بیٹھی دو خواتین شدید زخمی ہوئیں اور زیادہ خون بہ جانے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ دو کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی البتہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی گرفتار کے لیے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں