تازہ ترین

پہلا ٹی 20: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

شارجہ: افغانستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 93 رنز کا ہدف افغانستان نے باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

محمد نبی نے 38 اور نجیب اللہ زردارن نے 17 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

رحمان اللہ گرباز 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ابراہیم زردان نے 9 رنز بنائے، گلبدین نائب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے احسان اللہ نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور عماد وسیم ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹون کے نقصان پر 92 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لیے 93 نز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بھیانک خواب ثابت ہوا۔

افغان بولرز کے سامنے پاکستان کھلاڑی ریت کی دیوار ثابت ہوئے، عماد وسیم18رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے، صائم ایوب17،طیب طاہر16اور شاداب12رنزبناسکے، عبداللہ شفیق اوراعظم خان بغیر کوئی رن بنائےآؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے فضل الحق،مجیب زردان اورمحمد نبی نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب، طیب طاہر ،زمان خان اور احسان اللہ نے ڈیبیو کیا۔

افغانستان کی فائنل الیون میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زردان، نجیب اللہ زردان، محمد نبی، کریم جنت، عظمت اللہ عمر زئی، گلبدین نائب، راشد خان (کپتان)، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی اور نوین الحق شامل ہیں۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں دونوں ٹیمیں مختصر دورانیے کے تین میچز میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں اور تینوں بار فتح نے شاہینوں کے قدم چومے.

Comments

- Advertisement -