ابوظبی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہے، آج شارجہ اسٹیڈیم میں نیمیبیا اور افغانستان مدمقابل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
، افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی کے ٹاس کے بعد گفتگو میں بتایا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے، آج کے میچ میں افغانستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کے ہیرو مجیب الرحمان ان فٹ ہوگئے ہیں، ان کی جگہ حامد حسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے سابق کپتان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
نمیبیا کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، افغان ٹیم کو جلد آؤٹ کرنےکی کوشش کریں گے۔
افغانستان اور نمیبیا نے اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا، اس لئے دونوں کے لئے یہ میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے، فتح حاصل کرنے والی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل تک رسائی کے لئے اپنی امید قائم رکھے گی۔