پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

افغانستان نے براوو کی خدمات حاصل کر لیں

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی کے ماہر ڈوین براوو کی بطور باؤلنگ کنسلٹنٹ خدمات حاصل کر لیں۔

افغانستان نے منگل کو سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر اور ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ڈوین براوو کو اگلے ماہ ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے کہا کہ براوو ٹیم کے لیے اثاثہ ثابت ہوں گے۔

- Advertisement -

اے سی بی کی ریلیز میں کہا گیا کہ ویسٹ انڈین ورلڈ کپ کے فاتح براوو کو باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے اور وہ میگا ایونٹ سے قبل تیاری کے کیمپ کے دوران اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

افغانستان کی ٹیم کے زیادہ تر ارکان 10 روزہ تیاری کے کیمپ کے لیے کیریبین پہنچ گئے ہیں جہاں براوو بھی ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔

براوو ٹی 20 کرکٹ میں 573 میچوں میں 625 وکٹیں لے کر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں اور ان کا شمار مختصر ترین فارمیٹ میں بولنگ کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں