جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

افغانستان پر کوئی یوٹرن نہیں لیا، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پرکوئی یوٹرن نہیں لیا.پاکستان افغانستان کے ساتھ ہے.

تفصیلات کے مطابق مہاجرین سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےمشیر قومی سلامتی ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں کے ساتھ کھڑے نہیں ہوسکتے،جنہوں نے 9/11 کے واقعے کی منصوبہ بندی کی، ہمیں امن پسندی کا ساتھ دینا ہوگا،تاہم دنیا کو بھی سمجھنا ہو گا کہ ہر چیز کا الزام پاکستان پر ڈالنا مناسب نہیں ہے.

وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا کہنا تھاکہ افغان سر زمین پر امن چاہتے ہیں، پاکستان افغانستان میں کوئی ڈبل گیم نہیں کھیل رہا،یہ تاثر غلط ہے،بلکہ پاکستانیوں نے افغانیوں کے ساتھ اپنے گھر اور دسترخوان تک شیئر کیا ہے.

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی میں استعمال ہوتے ہیں،طالبان کی جانب سے افغان مہاجرین کو استعمال کیاگیا.

مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ مہاجرین بیک وقت دو ممالک کے قوانین کی پاسداری کے پابند ہوتے ہیں،دیکھنے میں آیا ہے کہ مہاجرین خالی ہاتھ نماز ادا کرنے کے بہانے سرحد پار کرتے ہیں اور دوسری جانب جا کر لڑتے ہیں، واپسی پر وہ پھر شریف آدمی دکھائی دیتے ہیں.

انہوں نے زور دیا کہ سخت سرحدی انتظام انتہائی ضروری ہے، افغان بھائیوں سے ہمدردی ہے لیکن ہمیں تیس لاکھ مہاجرین کے بدلے کچھ نہیں ملا، دوسری جانب عالمی برادری تین ڈالر سالانہ فی مہاجر فراہم کرکے سمجھتی ہے کہ اس نے ا پنا فرض ادا کر دیا.

ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پہلے ایک سپر پاور افغانستان آئی اور اب اڑتالیس ممالک یہاں موجود ہیں، لیکن چالیس سال کی جنگ کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا گیا ہے، افغانستان پر پڑنے والے اثرات کا پاکستان پر بھی اثر آتا ہے.

انہوں نے کہا کہ چودہ سال بعد یہ احساس ہو رہا ہے کہ افغان آپریشن درست انداز میں نہیں ہوا، اس بات کا کوئی جواب نہیں دیا جاتا کہ ہمارے اوپر ڈرون کیوں برسائے جارہے ہیں،دنیا کو اپنے رویے پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں