کراچی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد قومی ٹیم گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئی تھی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی آج کراچی پہنچ گئے۔
وطن واپسی پر قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کو کراچی ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں سکیورٹی دی گئی، شاہد آفریدی قومی ٹیم واحد کھلاڑی ہیں جو کراچی ایئرپورٹ پہنچے اس سے قبل ٹیم کے باقی کھلاڑی اور منیجمنٹ گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ پہنچے تھے۔
قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شکست پر جہاں پاکستانی عوام قومی ٹیم کے کھلاڑی اور کپتان سے ناراض ہیں وہیں کراچی آمد کے موقع پر کپتان شاہد آفریدی کے چاہنے والوں نے اپنے اسٹار بھرپور استقبال کیا اور ان کے حق پلے کارڈ بلند کئے دیکھائی دیئے۔
video: Shahid Afridi reaches Karachi pic.twitter.com/Msn8lNJxdR
— Khalid Khan™ (@khalidkhan787) March 28, 2016
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان سیمی فائنل تک بھی رسائی حاصل نہیں کرسکا، پاکستان ٹیم نے کُل چار میچ کھیلے جن میں سے پاکستان کو صرف ایک میں کامیابی ملی جبکہ بھارت سمیت نیوزی لینڈ اور آسٹرلیا کے خلاف بھی پاکستان کرکٹ ٹیم بری طرح ناکام ہوئی، جس کے باعث پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے ایونٹ سے باہر ہوگیا ۔