جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

بٹگرام واقعے کے بعد چیئرلفٹس کے معائنے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

مانسہرہ: چیف سیکریٹری کی ہدایت پر چیئرلفٹس کے معائنے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی، بٹگرام واقعے کے بعد درجن سے زائد چیئرلفٹس کا معائنہ کیا جا چکا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر راؤ بلال شاہد نے بتایا ہے کہ چیئرلفٹس کے معائنے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی جس کی ہدایت چیف سیکریٹری نے دی تھی، بٹگرام میں چیئرلفٹ حادثے کے بعد پہاڑی علاقوں میں درجن سے زائد چیئرلفٹس کا معائنہ کیا گیا ہے۔

ڈی سی کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کی ضروریات اورمسائل کے پیشِ نظرچیئر لفٹس کو بند نہیں کیا گیا، چیئرلفٹس کے معائنہ کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں ٹیکنیکل لوگ شامل کیے گئے ہیں،

- Advertisement -

راؤ بلال شاہد نے کہا کہ کمیٹی تمام چئیر لفٹس کی این او سی اور ٹیکنیکل انسپیکشن کے بعد رپورٹ مرتب کریگی، ایس او پیز پر پورا نہ اترنے والی چیئر لفٹس کو بند کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بٹگرام میں 6 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر چیئر لفٹ میں پھنسے 7 طلبہ سمیت 8 افراد کو 12 گھنٹے سے زائد کوششوں کے بعد بازیاب کرایا گیا تھا۔

چیئرلیفٹ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا تھا، بتایا جا رہا ہے کہ اس طرح سے سفر کرنا مقامی لوگوں کا معمول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں