تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات میں کمی، حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟

اسلام آباد: حکومت نے عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف سے محروم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈیلرز مارجن کے بعد تیل کمپنیوں کا مارجن بڑھانے کی تیاری کرلی گئی ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 63.04 فیصد بڑھانے کی تجویز تیار کرلی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر (او ایم سی) مارجن دو روپے بتیس پیسے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پرآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن بڑھا کر چھ روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پیٹرول اورڈیزل پر او ایم سی مارجن تین روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر ہے، ای سی سی اور وفاقی کابینہ سے مارجن بڑھانے کی منظوری لی جائے گی۔

اس سے قبل پیٹرول پر ڈیلرز مارجن دو روپے 10 پیسے فی لیٹر بڑھایا جاچکاہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام تیار ہوجائیں ! آئی ایم ایف کی عائد کردہ ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری

دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہفتہ وار بنیاد پر کیے جانے کا امکان ہے تاہم کابینہ کی منظوری کےبعد پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردوبدل کی مدت طے ہوگی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یہ آئی ایم ایف کی شرط کے باعث کیا جارہا ہے۔</

Comments

- Advertisement -