جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بجلی کے بعد گیس چوروں کیخلاف بھی آپریشن شروع

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: نگراں وفاقی حکومت نے بجلی چوروں کے بعد گیس چوروں کے خلاف بھی ملک گیر آپریشن شروع کر دیا۔

سوئی گیس نادرن گیس لمیٹڈ اسلام آباد ریجن کی نگرانی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت اطراف کے علاقوں میں 34 مقامات پر گیس چوری پکڑ لی۔

اسلام آباد، مری، ٹیکسلا، اٹک فتح جنگ کہوٹہ میں خصوصی ٹیموں نے گیس چوری پکڑی۔ ذرائع ایس این جی پی ایل کے مطابق گیس چوری کر کے گھروں اور فیکٹریوں کو سپلائی کی جا رہی تھی۔

- Advertisement -

ادھر نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے احکامات پر عوام کو بجلی میں ریلیف دینے کیلیے مختلف شہروں میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ انجینئر سیپکو لاڑکانہ عبدالغفار ماکا کی قیادت میں چانڈکا سب ڈویژن میں آپریشن کیا گیا جس میں 1200 سے زائد بجلی کے ڈائریکٹ کنڈے منقطع کر کے تاریں ضبط کر لی گئیں۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے مطابق کسی قیمت پر بجلی چوروں کو بخشا نہیں جائے گا ان کے خلاف اور مقدمات درج ہوں گے۔

دوسری جانب نگراں وزیر اعظم کے احکامات پر لیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر نے کہا کہ بجلی چوری کے مقدمات کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور بجلی چوروں کے سہولت کار لیسکو افسران و ملازمین کو برطرف کیا جائے گا۔

نگراں پنجاب حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ڈویژنل کمشنرز اور آرپی اوز کو ہدایات جاری کر دیں۔

بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے بعد پراسکیوشن کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ چیف سیکریٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ لائن لاسسز لیسکو اور میپکو میں ریکارڈ کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں