پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر محمد حسنین بھی بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے۔
ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ حارث رؤف کے ساتھ ساتھ محمد حسنین بھی بی بی ایل الیون میں انِ ایکشن ہوں گے۔ 21سالہ فاسٹ بولر کا سڈنی تھنڈر سے معاہدہ طے پا گیا ہے اور امکان یہی ہے کہ وہ 26 دسمبر کو رواں سیزن میں ڈیبیو کریں گے۔
نوجوان بولر کی شمولیت سے تھنڈر کا بولنگ اٹیک مزید مضبوط ہو گیا ہے۔ تھنڈر اسکواڈ میں پہلے ہی معیاری فاسٹ بولرز ڈینیئل سامس، بین کٹنگ، ثاقب محمود، کرس ٹریمین، ناتھن میک اینڈریو، گروندر سندھو، اور برینڈن ڈوگیٹ شامل ہیں۔
The @ThunderBBL's fast bowling stocks just got EVEN BETTER! 🤯 #BBL11 pic.twitter.com/56t0GTmDQz
— KFC Big Bash League (@BBL) December 20, 2021
واضح رہے کہ حارث رؤف نے بگ بیش لیگ کی فرنچائز میلبرن اسٹارز سے معاہدہ کر لیا ہے اور وہ مسلسل تیسرے سیزن میں ان کی نمائندگی کریں گے۔
میلبرن اسٹارز نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 28 سالہ حارث رؤف 27 دسمبر کو بی بی ایل الیون کا پہلا میچ برسبین ہیٹ کے خلاف کھیلیں گے اور سیزن کے آخر تک وہ ٹیم کو دستیاب رہیں گے۔