ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

بہنوئی کو قتل کے بعد ملزم بھانجا لے کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن شانتی نگر میں سالے نے بہنوئی کو قتل، بہن کو زخمی کردیا اور بھانجے کو لے کر فرار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ دلخراش واقعہ کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن شانتی نگر میں پیش آیا ہے جہاں ملزم نے بہنوئی کو قتل اور بہن کو زخمی کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور اس نے لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کیے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پسند کی شادی کے تنازع پر پیش آیا ہے جس میں ملزم بہنوئی کو قتل اور بہن کو زخمی کرنے کے بعد بھانجے کو لے کر فرار ہوگیا ہے۔ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں