اشتہار

شادی کے بعد مجھ سے بہت سی حماقتیں ہوئیں، ژالے سرحدی

اشتہار

حیرت انگیز

میاں بیوی کا مقدس رشتہ ایک نئی زندگی کی بنیاد ہوتا ہے، جس کو کامیابی سے برقرار رکھنے کیلئے فریقین کو تمام تقاضے پورے کرنے چاہئیں تاکہ ان کا تعلق مزید مضبوط اور مرتے دم تک قائم رہے۔

ایک مشہور محاورہ ہے اور بات بھی سو فیصد درست ہے کہ شوہر اور بیوی دونوں ایک گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہوتے ہیں، اگر گاڑی کا ایک پہیہ خراب ہوجائے تو گاڑی نہیں چل سکتی۔

کامیاب ازدواجی زندگی کے حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبر انڈسٹری کی معروف ادارہ ژالے سرحدی نے اپنی شادی کے بعد پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے کچھ باتیں شیئر کیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ وہ کون سی حماقتیں تھیں جنہیں کرنے کے بعد احساس ہوا کہ یہ نہیں کرنا چاہیے تھا اور اس عادت پر بعد میں میں نے قابو بھی پالیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری شادی بہت چھوٹی عمر میں ہوگئی تھی اور میرے شوہر عامر بھی مجھ سے صرف ایک سال بڑے ہیں، جس کی وجہ سے ہماری زندگی کے تجربات بھی تقریباً ایک جیسے ہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے درمیان بہت ساری لڑائیاں ہوئیں اور اب بھی ہوتی ہیں، اس وقت میں نے یہ غلطی کی کہ جب بھی کوئی لڑائی کی بات ہوتی تو اس کا ذکر سب سے کردیا کرتی تھی جس کا نقصان یہ ہوا کہ لوگ ان باتوں کو بطور ہتھیار استعمال کرتے تھے اور بات کا پتنگڑ بنا جاتا تھا۔

ژالے سرحدی نے بتایا کہ بعد میں میری دوستوں نے سمجھایا کہ تم میاں بیوی کی آپس کی باتیں سب سے شیئر مت کیا کرو جس کے بعد میں نے اس چیز پر قابو پالیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں