اشتہار

بھارت کیخلاف آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، ایک اور کھلاڑی باہر

اشتہار

حیرت انگیز

انجریز کی شکار آسٹریلوی ٹیم کی دورہِ بھارت کے لیے پریشانیاں مزید بڑھ گئیں۔

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کہنی پر ہیئر لائن فریکچر کی وجہ سے بارڈر گواسکر ٹرافی کے بقیہ دو ٹیسٹ میچوں سے باہر ہونے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

بائیں ہاتھ کے کھلاڑی کپتان پیٹ کمنز کے بعد دوسرے ہائی پروفائل آسٹریلوی کرکٹر ہیں جو دہلی میں دوسرے ٹیسٹ میں چھ وکٹوں کی شکست کے بعد وطن واپس روانہ ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

کمنز، جو اپنے خاندان میں بیماری کی وجہ سے گھر لوٹے ہیں وہ اندور میں یکم مارچ سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ سے پہلے واپس آئیں گے۔

البتہ ڈیوڈ وارنر کے ٹیسٹ سیریز کے بعد شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے واپسی کا امکان ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے جاری بیان میں کہا کہ ڈیوڈ وارنر کو بھارت کے خلاف اگلے دونوں ٹیسٹ سے باہر کر دیا گیا ہے اور وہ وطن واپس آجائیں گے، وارنر کو دہلی میں دوسرے ٹیسٹ میں کہنی پر چوٹ لگی تھی جس سے کہنی میں فریکچر ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں