تازہ ترین

گوشت اور مرغی کی قیمت میں اضافے کے بعد گدھوں کی شامت آگئی

قاہرہ: مصر میں گائے اور بکرے کا گوشت مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ مرغی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا جس کے بعد حیران کن واقعات ہونے لگے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوشت اور مرغی کی قیمت میں اضافے کے بعد گدھوں کو ذبح کر کے کلیجی نکالے جانے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

مصر کے شہر قطور میں ایک مقام سے لوگوں کو ذبح کیے گئے 25 گدھوں کی کھالیں اور گوشت ملا ہے جبکہ ان کی کلیجی غائب ہے۔

مقامی لوگوں نے گدھوں کی کھالیں ملنے پر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ذبح کیے گئے گدھوں کی کلیجی نکال لی گئی ہے۔

گذشتہ سال سوشل میڈیا پر قاہرہ کے جنوب میں واقع منیا گورنری کے ایک شہر میں ذبح کیے گئے گدھوں کی کھالوں کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

Comments

- Advertisement -