بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھاتے ہی میسی کا بڑا یو ٹرن

اشتہار

حیرت انگیز

ارجنٹینا کو 36 سال بعد فٹبال کا عالمی چیمپئن بنانے اور ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھانے کے بعد کپتان لیونل میسی نے بڑا یو ٹرن لے لیا۔

ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی جنہوں نے ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل اس میگا ایونٹ کو اپنا آخری ایونٹ کہا تھا اور کئی بار صحافیوں کو انٹرویو میں انہوں نے ورلڈ کپ فائنل کے بعد کھیل سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا لیکن عالمی چیمپئن بننے کے بعد ان کی سوچ میں تبدیلی آگئی اور انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل جیتنے کے بعد جب انہوں نے ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائی تو ان کی سوچ بھی تبدیل ہوگئی اور انوہں نے کہا کہ وہ چیمپئن کھلاڑی کی حیثیت میں کھیل کو مزید انجوائے کرنا چاہتے ہیں اور ابھی وہ ملک کی مزید نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ 35 سالہ لیونل میسی نے ارجنٹینا کے فائنل میں پہنچنے کے بعد انٹرنیشنل فٹبال کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ فائنل ان کا آخری انٹرنیشنل میچ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں