منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پی ڈی ایم جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں دوبارہ درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا لاہور میں 13 دسمبر کا جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں دوبارہ درخواست دائر کر دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ندیم سرور ایڈووکیٹ نے پی ڈی ایم کا لاہور کا جلسہ رکوانے کے لیے عدالت میں دوبارہ درخواست دائر کر دی، اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا تھا، درخواست گزار نے ترمیم کر کے اسے دوبارہ دائر کر دیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کرونا کی وجہ سے ہیلتھ ایمرجنسی لگائی گئی ہے لیکن پی ڈی ایم لاہور میں جلسہ کر رہی ہے جس سے کرونا کے پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔

درخواست گزار کے مطابق کرونا کے دوران جلسہ کرنا شہریوں کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے پر پابندی لگائی جائے اور وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

پی ڈی ایم لاہور جلسہ، ن لیگ نے چندہ مہم شروع کردی

خیال رہے کہ ملک میں کرونا کی دوسری لہر کے باوجود اپوزیشن اتحاد نے جلسے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، 30 نومبر کو بھی اپوزیشن جماعتوں نے ملتان میں پاور شو کیا تھا، اور اب 13 دسمبر کو لاہور جیسے گنجان آباد شہر میں پی ڈی ایم جلسہ کرنے جا رہی ہے۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن کی قیادت نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے لیے چندہ مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے، اس سلسلے میں پارٹی رہنماؤں، اراکین اسمبلی اور کاروباری شخصیات سے چندہ مانگا گیا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں