اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جارحانہ بلے باز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کےمڈل آرڈر بلےباز خوشدل شاہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ہونے والی شادی کی تقریب میں محمد رضوان، وسیم جونیئر، ‏افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان اور کئی فرسٹ کلاس کرکٹرز نے شرکت کی۔

Image

بنوں میں قومی کھلاڑیوں کا عوام نے والہانہ استقبال کیا اور اسٹارز کے ساتھ یادگاری تصاویر بنائیں۔

شادی کی سادہ تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں دلہا اور محمد رضوان نے روایتی اور ثقافتی ‏انداز اپنایا۔

Image

سوشل میڈیا پر صارفین اور مداح خوش دل شاہ کو زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے پر مبارکباد پیش ‏کر کے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں