منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی تصدیق ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی تصدیق ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام کی میزبان مدیحہ نقوی نے اداکارہ شگفتہ اعجاز اور ونیزہ احمد کے سامنے آغا علی اور حنا علی کے درمیان طلاق کی تصدیق کردی۔

شو کے سیگمنٹ کے دوران شگفتہ اعجاز اور ونیزہ احمد کو چند اداکاروں کی تصاویر دی گئیں اور انہیں دیکھے بغیر اداکار کے کام اور مقبولیت سے ان کا درست نام بتانا تھا۔

- Advertisement -

شگفتہ اعجاز کے پاس آغا علی کی تصویر آئی جس کا رخ مدیحہ نقوی اور ونیزہ احمد کی جانب تھا، سینئر اداکارہ کو معلوم نہیں تھا کہ ان کے ہاتھ میں کس اداکار کی تصویر ہے۔

مدیحہ نقوی اور ونیزہ احمد نے آغا علی کا نام لیے بغیر ان کے کام اور ان کی شخصیت سے متعلق چند ٹپس دیں جن کی مدد سے شگفتہ کو پہچاننا تھا کہ ان کے ہاتھ میں کس اداکار کی تصویر ہے۔

میزبان نے شگفتہ اعجاز کو ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ جس اداکار کی تصویر آپ کے پاس ہے ان کا تعلق لاہور سے ہے، ان کے والد مشہور اداکار تھے جبکہ ان کے ماموں بھی پاکستان کے سینئر اداکار۴ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بڑے بھائی عدنان صدیقی کے شو ’تماشہ گھر‘ کا حصہ تھے جبکہ ان کی شادی مقبول اداکارہ سے ہوئی تھی دونوں نے ایک ساتھ شو کی میزبانی بھی کی۔

میزبان نے کہا کہ بدقسمتی سے ان کی اہلیہ و اداکارہ (حنا الطاف) سے علیحدگی ہوچکی ہے جبکہ دونوں نے ابھی تک دوسری شادی نہیں کی اور فی الحال دونوں ہی سنگل لائف گزار رہے ہیں۔

یہ سب سُننے کے بعد بھی شگفتہ اعجاز پہچان نہیں سکیں جس کے بعد اُنہوں نے ہار مانتے ہوئے تصویر دیکھی تو کہا کہ یہ تو آغا علی ہیں۔

مدیحہ نقوی کی تصدیق کے بعد، آغا علی اور حنا الطاف کے مداح مایوس ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف سال 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دنوں میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں