اسلام آباد : آڈیٹر جنرل پاکستان نے پاور سیکٹر میں تیرہ کھرب روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کردی، بدانتظامی اور عدم ادائیگیاں پاور سیکٹر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان نے پاور سیکٹر میں تیرہ کھرب روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کردی، ایڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق پاور سیکٹر کی بے ضابطگیاں کسی بھی شعبے میں سب سے زیادہ ہیں، پاور سیکٹر مسائل کے باعث ملکی معیشت کو دو فیصد سے زائد کی کمی کا سامنا رہا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق نوسو ستاون ارب روپے خراب مالی انتظامات، ایک سو تین ارب کمزور انٹرنل کنٹرولز ، چورانوے کروڑ پچاس لاکھ غلط ایسیٹ مینجمنٹ جبکہ دوسو انسٹھ ارب روپے دیگر نقصانات کی میں مد نوٹ کئے گئے ہیں۔
رپورٹ میں ایک سو سینتالیس ایسے کیسسز کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں بیجا ادا ئیگیاں کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ تقسیم کار کمپنیاں دوسو تینتیس ارب روپے واجبات کی وصولی میں بھی ناکام رہیں ہیں۔
آڈٹ رپورٹ صدر مملکت اور قومی اسمبلی میں جمع کروائی جاچکی ہے۔