اشتہار

پچھلی حکومت میں پاکستان ریلوے میں 61 ملین روپے کا سامان چوری ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان ریلوے میں مالی سال 2019اور 20 کے دوران 61 ملین کا سامان چوری ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان پاکستان ریلویز کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی ، جس میں مالی سال 2019-20 کے دوران پاکستان ریلویز میں 61 ملین کے سامان کی چوری کا انکشاف ہوا۔

جس سے سرکاری ٹرانسپورٹ سروس کے اندر مجموعی بدانتظامی کا پردہ فاش ہو گیا ہے جو نقصانات پر مسلسل نقصانات اٹھا رہی ہے۔

- Advertisement -

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوری ہونے والے سامان میں بلڈنگ میٹریل ، 11 لیپ ٹاپ ، فرنس اینڈ ایچ ایس ، سٹیل سکریپ ، کاپر ٹینک ویگن ، موبائل فونز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بلڈنگ میٹریل ، سول انجیئرنگ ڈیپارٹمنٹ ملتان میں چوری ہوا جبکہ کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن کراچی میں گیارہ لیپ ٹاپ غائب ہوئے۔

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مکینکل ڈیپارٹمنٹ لاہور سے ڈسٹریبیوٹر وال ، سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی سے بلڈنگ میٹریل چوری ہوا۔

اسی طرح فرنس آئل ، مکینکل ڈیپارٹمنٹ ملتان جبکہ سٹیل سکریپ ریسال پور سے چوری کیا گیا اور اسٹیشن مینجر دفتر کراچی کینٹ سے موبائل فون چوری کیے گئے۔

آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ غائب اور چوری کیے گئے سامان کی برآمدگی کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مالی رپورٹی 2019 اور 20 کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں