تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی عرب اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا

ریاض: سعودی عرب اور ایران میں کشیدہ تعلقات کے دوران اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حج سے متعلق امور پر باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حج سیزن میں تعاون کےحوالے سے معاہدے پر سعودی وزارت حج و عمرہ اور ایرانی حج و زیارت تنظیم کے حکام نے دستخط کیے ہیں۔

اس سلسلے میں ایرانی حج و زیارت تنظیم کے سربراہ علی رضا رشیدیان وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نےسعودی وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر سے ملاقات کی جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

دونوں ممالک نے آئندہ حج سیزن کی تیاریوں، حجاج کو فراہم کردہ سہولیات اور دیگر انتظامات کے امور سے متعلق ایک دوسرے سے باہمی تعاون کے معاہدے پر اتفاق کیا۔

بعدازاں اس اہم معاہدے کے حوالے سے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ خادم الحر مین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان دنیا بھر سے آنے والے تمام عازمین حج و عمرہ کو بلا تفریق و امتیاز ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے گزشتہ حج سیزن کے دوران ایرانی حجاج کرام کی جانب سے تعاون کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -