پاکستانی اداکار احد رضا میر نے کہا ہے کہ محبت میں عمر کا فرق اہمیت نہیں رکھتا، محبت کےلیے کوئی سخت قوانین موجود نہیں ہیں۔
ایک ویب شو میں شرکت کے دوران شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں محبت میں عمر کے فرق کی اہمیت ہے؟ اس کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ میرے خیال میں محبت میں عمر کا فرق اہمیت نہیں رکھتا، عمر صرف ایک نمبر ہے۔
محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے احد رضا میر کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کوئی سخت قوانین موجود نہیں ہیں کہ محبت کرنے کے لیے کسی کی کتنی عمر ہونی چاہیے یا پھر کسی کو کتنا جوان ہونا چاہیے۔
احد رضا میر کا سجل علی سے متعلق چونکا دینے والا اعتراف، ویڈیو وائرل
احد رضا نے کہا کہ کئی شادی شدہ جوڑے ایسے دیکھے جاتے ہیں جن کی عمروں میں 6، 8، 10 یا اس سے بھی زائد سالوں کو فرق ہوتا ہے۔
انھوں نے عمروں کے فرق کے حوالے سے مزید کہا کہ جب دو لوگ ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں، ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور دونوں کے درمیان محبت ہوتی ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ دونوں کی کیا عمر ہے۔
سجل علی اور احد رضا میر کی ایک ہی شادی میں شرکت، تصاویر وائرل