تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

احد رضا میر اور سجل علی کی ڈھولکی کی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، گزشتہ روز دونوں اداکاروں کی ڈھولکی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر احد رضا میر کی والدہ نے اسٹوری لگائی تھی جس میں پھولوں کے درمیان کیک رکھا گیا تھا جس پر احد اور سجل کی ڈھولکی لکھا تھا۔

ڈھولکی کی اس تصویر کے منظرعام پر آنے کے بعد احد اور سجل کے مداح ناصرف خوش ہیں بلکہ دونوں کو شادی کی مبارک باد بھی دینے کے لیے بے چین ہیں۔

واضح رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی کی گزشتہ سال جولائی میں منگنی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: احد سجل منگنی: میجر جنرل آصف غفور کی مبارک باد

یاد رہے کہ اس سے قبل احد نے ترکی میں شادی کے بندھن میں بندھ جانے کی افواہوں کی تردید کی تھی لیکن کہا تھا کہ شادی جلد ہوگی، ہم شادی ترکی میں نہیں کریں گے۔

Comments

- Advertisement -