تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چین آئندہ برس مریخ‌ پر قدم رکھے گا

بیجنگ : چین نے 2020ء میں مریخ پر لینڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تجربہ بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چین 2020ء میں مریخ پر مشن بھیجنے والا ہے جس کے سلسلے میں صوبے ہیبائی میں مریخ پر پہلا غیر انسانی مشن بھیجنے کے تجربے میں اہم کامیابی ملی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریخ پر پہنچنے کے لیے مشن کو 7 ماہ کا عرصہ درکار ہو گا، جب کہ صرف 7 منٹ میں مریخ پر لینڈنگ عمل میں آ جائے گی۔

سربراہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن چین نے مزید بتایا کہ چین نے مریخ پر بھیجنے کے لیے طاقتور لانگ مارچ 5 راکٹ بھی بنا لیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین بڑی تعداد میں اسپیس پروگرامز کی منصوبہ بندی اور تیاری کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چین نے سنہ 2016 میں مریخ پر لینڈ کرنے کے مشن کا باضابطہ طور پر آغاز کیا تھا۔

خیال رہے کہ چین نے سنہ 2003 میں اپنے خلا نورد کو چاند کے سفر پر روانہ کیا تھا جس کے بعد چین چاند پر قدم رکھنے والا امریکا اور سوویت یونین کے بعد تیسرا ملک بن گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین، روس اور امریکا کے ساتھ تعلقات استوار کرنے اور 2030 تک ایک بڑی خلائی طاقت بننے کے لئے تگ و دو کررہا ہے۔

Comments

- Advertisement -