جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

افغان نژاد امریکی احمد خان رحیمی پر بم دھماکوں کا جرم ثابت

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر الزبتھ سے تعلق رکھنے والے افغان نژاد امریکی شہری احمد خان رحیمی کو دو بم نصب کرنے کے الزام میں مجرم قرار دے دیا دیا گیا ہے، رحیمی کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال ستمبر میں نیو یارک میں چیلسیا کے مقام پر بم دھماکے اور نیو جرسی میں ایک اور بم نصب کرنے کے الزام میں افغانی نژاد امریکی شہری کو مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رحیمی پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اور بھیڑ والے کھلے مقام پر بم حملے کے الزام عائد کئے گئے ہیں، عدالت میں پیش کئے گئے ثبوتوں میں بموں پر رحیمی کے فنگر پرنٹ اور ڈی این اے نشانات کے ساتھ درجنوں ایسی ویڈیوز پیش کی گئیں، جن میں ملزم کی حرکات کو بخوبی دیکھا جاسکتا ہے۔

نیو یارک میں بم نصب کرنے کے علاوہ رحیمی کا نیو جرسی میں نصب کیا گیا بم اس وقت پھٹا تھا، جب بم سکواڈ اسے ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے، ملزم نے کاروائی سے پہلے پاکستان کے بھی متواتر چکر لگائے اور وہاں شدت پسند تنظیموں سے رابطے میں رہا۔


مزید پڑھیں :  نیویارک کےمرکزی علاقے مین ہٹن میں دھماکہ،29افرادزخمی


اٹارنی جنرل کے مطابق ملزم داعش اور القائدہ کے بہکاوے میں آکر بڑی تعداد میں امریکیوں کو ہلاک کرنا چاہتا تھا۔

یاد رہے کہ امریکی شہر نیو یارک کےمرکزی علاقے مین ہیٹن چیلسی میں دھماکاہوا تھا، جس کے نتیجے میں29 افراد زخمی ہوگئے تھے، ھماکہ نابینا افراد کے ایک ادارے کے قریب ہوا جہاں نابینا افراد کو تربیت،رہائش اور دیگر سہو لیات فراہم کی جاتی تھیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں