پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی اکبر اور ماہم بتول کے ولیمے کی چند تصاویر سامنے آگئیں۔
احمد علی اکبر پاکستان کے بہترین ٹیلنٹ میں سے ایک ہیں، ان کی اداکاری کی صلاحیت نے انہیں مداحوں کا پسندیدہ بنا دیا ہے۔ ان کے تمام پراجیکٹس کو ناظرین کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔
اداکار نے اب اپنی زندگی کے نئے مرحلے کا آغاز کیا ہے متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار احمد علی اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
View this post on Instagram
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مشہور اداکار احمد علی اکبر نے ایک نجی شادی کی تقریب میں ماہم بتول کے ساتھ شادی کر لی، حال ہی میں اداکار کی ان کی اہلیہ کے ساتھ ایک دلچسپ تصاویر بھی سامنے آئی ہے۔
View this post on Instagram
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سامنے آنے والی تصاویر میں اداکار کو اپنے ولیمے میں دلہن کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
احمد علی اکبر کی مہندی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ابتدائی جھلکیوں میں احمد علی اکبر کو گرے سوٹ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کی دلہن کا چہرہ ان تصاویر میں دکھائی نہیں دے رہا تاہم نئی نویلی دلہن ماہم بتول نے ولیمے کی تقریب میں ہلکے گلابی لانگ ٹیل نیٹ کے دوپٹے کے ساتھ سلور لانگ ٹیل میکسی زیبِ تن کی۔
View this post on Instagram
دوسری جانب احمد علی اکبر کے ساتھی فنکاروں نے اسلام آباد میں ہونے والی ولیمے کی تقریب کی اپنی سیلفیز بھی پوسٹ کی ہیں، جبکہ اداکار عثمان خالد بٹ کے شوٹ کا ایک کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
اداکار عثمان مختار نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی جس میں اداکار کو عثمان خالد بٹ، عثمان مختار ان کی اہلیہ زنیرہ انعام خان اور گلوکار عزیر جیسوال کے ساتھ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ جنوری 2025 کے اختتام پر احمد علی اکبر کی شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں تھی تاہم اب تک انہوں نے اپنے آفیشل پیچ پر اس شادی کی تصاویر شیئر نہیں کی ہیں۔