تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

احمد علی بٹ کی نئی تصویر دیکھ کر مداح حیران

کراچی: کامیڈین اداکار احمد علی بٹ نے نئے ہیئر کٹ اور وزن میں غیر معمولی کمی کرکے نئی تبدیلی کے ساتھ سب کو حیران کردیا۔

کامیڈین اداکار احمد علی بٹ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے ہیئر کٹ کی تصویر کی اور لکھا کہ ’بولو ماشا اللہ، نئی لک کے ساتھ نیا کٹ تو بنتا ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی احمد علی بٹ نے اپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے غیر معمولی وزن کم کرکے سب کو حیران ہونے پر مجبور کردیا تھا۔

احمد علی بٹ کی اس تبدیلی نے نیا رخ لیا ہے اور اداکار نے نئے ہیئر کٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ کامیڈین اداکار احمد علی بٹ بھارتی پنجابی فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دینے جا رہے ہیں۔

Comments