ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

احمد علی بٹ کا مرحوم والدہ کے نام انتہائی جذباتی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ نے اپنی والدہ ظلِ ہما کی برسی کے موقع پر جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

پاکستان کی لیجنڈری گلوکار میڈم نور جہاں کے نواسے احمد علی بٹ نے سماجی رابطے اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اور والدہ کی یادگار تصویر ایک روز قبل شیئر کی اور برسی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اپنی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج کے دن آپ ہمیں چھوڑ گئیں تھیں اور پھر اُس دن کے بعد سے کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہا‘۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’ماں جان، میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں اور ہر روز  آپ کی کمی شدت سے محسوس کرتا ہوں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahmad Ali Butt (@ahmedalibutt)

احمد علی بٹ نے اپنے مداحوں، ساتھیوں اور تمام لوگوں سے والدہ کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ ملکہ ترنم نورجہاں کی بیٹی ظلِ ہما یعنی احمد علی بٹ کی والدہ کا انتقال 2014 میں ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں