جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

احمد شہزاد کی شاندار فیلڈنگ، ناقابل یقین کیچ پکڑ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں لاہور بلوز اور پشاور کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی بلے باز احمد شہزاد کی عمدہ بیٹنگ اور فیلڈنگ نے اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کروایا۔

پاکستانی بلے باز گزشتہ کئی انٹرنیشنل میچز میں آؤٹ آف فارم نظر آئے جس کی وجہ سے انہیں حالیہ سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی سریز میں بھی منتخب نہیں کیا گیا تھا تاہم احمد شہزاد نے ایک روز قبل کھیلے جانے والے میچ میں ایک بار پھر شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کردیا۔

احمد شہزاد لاہور بلوز کی ٹیم کا حصہ ہیں انہوں نے 22 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 50 رنز اسکور کر کے نمایاں بلے باز جبکہ علی شفیق نے 3 وکٹیں لے کر نمایاں باؤلر رہے۔

پڑھیں: تھیلیسمیا کے مریضوں کو خون دینے کے لیے نوجوان آگے بڑھیں،کرکٹر احمد شہزاد

پاکستانی بلے باز نے 9 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے محض 22 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری اسکور کی علاوہ ازیں انہوں نے باؤنڈری پر شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔

علاوہ ازیں محمد حفیظ نے 30 گیندوں پر 30 رنز جبکہ حسین طلال نے 28 گیندوں پر 37 رنز بنائے، لاہور بلوز کی ٹیم نے آخری اوورز میں پشاور کی ٹیم کی جانب سے دیا جانے والا ہدف حاصل کرکے فتح اپنے نام کی۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں