ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اس سسٹم میں نہ پی سی بی میں جانا چاہتا ہوں نہ کھیلنا چاہتا ہوں، احمد شہزاد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ میں اس رجیم میں ریٹائر ہوں، پی سی بی کی اس رجیم میں نہ کرکٹ بورڈ نہ ہی گراؤنڈ میں جانا چاہتا ہوں۔

احمد شہزاد نے کہا کہ کل بھی مجھ سے سوال ہوا تھا کہ اگر آپ کو بورڈ بلائے گا تو آپ کام کریں گے تو میں نے واضح طور پر کہا تھا کہ اس رجیم کے ساتھ میں دستیاب نہیں ہوں، نہ ہی کام کرنے کے لیے بورڈ میں اور نہ ہی کرکٹ کھیلنے کے لیے گرائونڈ میں دستیاب ہوں۔

نجی چینل کے اسپورٹس پروگرام میں کرکٹ پر ماہرانہ تجزیہ کرنے والے پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ میں اس رجیم کے ساتھ نہیں ہوں۔

ایک موقع پر ساتھ بیٹے راشد لطیف نے کہا کہ ابھی احمد نے ریٹائرمنٹ تھوڑی لی ہے، جس پر احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ میں اس سسٹم میں ریٹائر ہی ہوں۔

احمد شہزاد نے کہا کہ اس رجیم میں وہ ماحول ہی نہیں ہے، کون نہیں اچھے ماحول میں پروفیشنلز کے ساتھ کچھ کرنا جہاں اچھے ماحول میں بہتر کام ہورہا ہو۔

پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ اگر رجیم تبدیل ہوتی ہے اور اتنے باہمت لوگ آتے ہیں کہ وہ اس اسٹرکچر کو بدلنے کا دل گردہ رکھتے ہوں تو میں ساتھ ہوں اگر اوپر سے چیزیں کرنی ہیں تو وہ کرتے رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں